منڈی بہاءالدین پولیس نے خواتین بائیسکل اسکواڈ کا آغاز کردیا

Mandi Bahauddin Police women bicycle squad

منڈی بہاءالدین: وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) منڈی بہاءالدین وسیم ریاض خان کی قیادت میں خواتین کے تحفظ کے لیے ایک منفرد اقدام اٹھایا گیا ہے۔ پولیس نے خواتین بائیسکل اسکواڈ کا آغاز کر دیا ہے، جو عید کے موقع پر رش والے علاقوں، بازاروں اور مین مارکیٹس میں خواتین کو تحفظ فراہم کرے گا۔

ڈی پی او منڈی بہاءالدین کے مطابق، یہ اسکواڈ عوام میں احساسِ تحفظ بڑھانے اور خواتین کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رکھنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ خواتین اہلکاروں پر مشتمل یہ اسکواڈ بائیسکل پر گشت کرے گا اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا ہراسانی کی فوری روک تھام کرے گا۔

اس اقدام کا مقصد خواتین کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ بلا خوف و خطر خریداری اور دیگر سرگرمیاں انجام دے سکیں۔ شہریوں نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے جو دیگر شہروں کے لیے بھی ایک مثال بن سکتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *