chori

نامعلوم چور باراتی بن کر قیمتی آئی فون موبائل، نقدی اور کیش چرا کر فرار، ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاوالدین میں ہوئی چوری کی انوکھی واردات۔ نامعلوم چور باراتی بن کر قیمتی آئی فون موبائل، نقدی کیش چرا کر چلتے بنے، چوروں کی تصاویر اور ویڈیو کمیرے میں محفوظ

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 فروری 2023) منڈی بہاوالدین کے نواحی علاقہ کٹھیالہ شیخاں میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی جس میں دو نامعلوم چور نئے کپڑے اور جاتے پہن کر شادی کی بارات میں باراتی بن کر گھس گئے

چوروں نے باراتیوں سے 2 عدد آئی فون 11 پرو، دولہے کے والد کا پرس جس میں 2 لاکھ روپے کیش، شناختی کارڈ اور لائسنس چرا کو موقع سے باآسانی فرار ہو گئے۔ دونوں چوروں کی ویڈیو اور تصاویر کمیرے میں محفوظ ہو گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں