Mandi Bahauddin Load Shedding Schedule 2023

منڈی بہاوالدین میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز، شہری تاجر سراپا احتجاج

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گیپکونے گوجرانوالہ ڈویژن میں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا جس پر شہری،تاجر اور صنعتکار سراپا احتجاج بن گئے ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے چھ اضلاع گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد،نارووال اور منڈی بہاؤالدین کو بجلی کی ترسیل کرنے والے 785فیڈرز میں 8سے 10 گھنٹے بجلی کی بندش ہونے لگی ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں.

منڈی بہاءالدین میں لوڈشیڈنگ شیڈول دیکھیں

گوجرانوالہ میں گیپکو کے سٹی سرکل کے علاقہ فاروق گنج سب ڈویژن،شاہین آباد ،کینٹ،ماڈل ٹاؤن،سول لائن ،شیرانوالہ باغ ،سٹی سب ڈویژن،ایمن آباد،باغبانپوہ،لدھیوالہ وڑائچ، کھیالی، گرجاکھی دروازہ سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ شدت اختیار کرگئی ہے .

شہر کے متعدد فیڈرز بند ہونے سے انڈسٹری ، کمرشل مارکیٹس ، کارخانے و دیگر کاروبار ٹھپ ہوکررہ گیاہے اور نمازیوں کو وضو کیلئے پانی تک نہیں مل رہا، گیپکو افسروں کے مطابق لوڈشیڈنگ غیر علانیہ ہے جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ بدترین لوڈشیڈنگ پر گیپکو اور پاور ڈویژن حکام فوری نوٹس لیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں