beggars in mandi bahauddin

ریلوے پھاٹک پر بھکاریوں کی لائنیں لگ گئیں، کوئی پوچھنے والا نہیں

منڈی بہاؤ الدین ۔ ریلوے پھاٹک شوگر ملز پر تین ہٹے کٹے نوجوان بھیک مانگ رہے ہیں جن کے پاس مزدوری کرنے کے اوزار بھی ہیں ان کا دعویٰ ہے ہمیں مزدوری نہیں مل رہی ان کے پاس کوئی شناختی دستاویز بھی نہیں یہ کہتے ہیں مزدوری نہیں ملی دو دن سے بھوکے ہیں کھانا نہیں کھایا اس وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہوئے ہیں.

یہ ضلع مظفر گڑھ سائیڈ کے ہیں ان کی کون گارنٹی دے کہ یہ واقعی مزدور ہیں اور بھوکے ہیں؟ انہی مزدوری نہیں ملی یا انہیں مزدوری دی جائے تو یہ دھندہ آئندہ نہیں کرینگے اور یہ کوئی پہلی بار نہیں اس سے پہلے بھی کئی بار نقاب پوش خواتین اور بیلچے کے ساتھ بھیک مانگتے مزدور کی خبریں رپورٹ ہو چکی ہیں.

جگہوں پر فیملی کیساتھ پھرتے بھیک مانگتے نوجوان اور میاں بیوی موٹرسائیکل سوار پیٹرول کے نام پر بھیک مانگتے کیا یہ لوگ واقعی حقدار ہیں یا پیشہ ور بھکاری ہیں یا جرائم پیشہ ہیں آئے روز علاقے میں چوری و راہزنی کی وارداتیں ہو رہی ہیں جن کی سی سی ٹی وی ویڈیوز ہونے کے باوجود مجرموں کا کھوج کا اتاپتہ نہیں ملتا.

یہ انتظامی اداروں کی ذمہ داری ہے ایسے افراد کی شناخت یقینی بنائیں. شہر بھر اور گردونواح میں غیر مقامی افراد بھیک مانگ رہے ہیں کسی کو پرواہ نہیں. اگر ان افراد کی بائیو میٹرک ہو اور شناخت کو یقیی بنایا جائے تو جرائم پر 80% فیصد کنٹرول ہو جائے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں