چناب ایکسپریس سرگودھا سے لالہ موسیٰ تک چلائی گئی۔ یہ ٹرین 15 دسمبر 2024 سے چلائی جا رہی ہے، اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ ریلوے کے ترجمان کے مطابق چناب ایکسپریس ٹرین سرگودھا جنکشن سے صبح 8 بجے روانہ ہوگی اور اجنالہ، بھلوال، پھلروان، ملکوال، منڈی بہاؤالدین، چیلیانوالہ، ڈنگہ سے ہوتی ہوئی تقریباً 11 بجکر 55 منٹ پر لالہ موسیٰ پہنچے گی۔
ترجمان کے مطابق جہاں سے یہ ٹرین دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہو کر شام 6 بجے سرگودھا پہنچے گی۔