24 نومبر اور 26 نومبر کے مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے آخری 19 کارکنوں کو بھی عدالتی احکامات پر رہا کر دیا گیا۔
نیوز کے مطابق راولپنڈی ہائی کورٹ بینچ نے 24 اور 26 نومبر کے احتجاجی مقدمات کی سماعت کی اور ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا۔
عدالت کے حکم پر راولپنڈی ڈویژن کی چار جیلوں اڈیالہ، اٹک، جہلم اور چکوال میں قید 19 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا جس کے بعد اب مذکورہ جیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن نہیں ہے۔
اٹک جیل سے رہا ہونے والے 19 کارکنوں کا رہنماؤں نے استقبال کیا جب کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ نے ہر کارکن کو 5 ہزار روپے کرایہ ادا کیا۔