لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب نے متعدد پولیس افسران کے تقرروتبادلے کر دئیے، ندیم حسین کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب،رفعت حیدر بخاری کو ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹریفک پنجاب، افنان کو پٹاکین کمانڈر 5 پولیس کانسٹیبلری، اویس ملک کوایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبیلٹی برانچ لاہور، آصف مسعود کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم.
شاکر احمدکو اے آئی جی کمپلینٹ سنٹرل پولیس آفس،کیپٹن ر محمد عامر خان کوایس ایس پی انویسٹیگیشن گوجوانوالہ، آنوش مسعودکو ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز ایس پی یو پنجاب،کیپٹن ر مظہر اقبال کوایس ایس پی انویسٹیگیشن راولپنڈی، حافظ عطا الرحمن کو ایس پی سپیشل برانچ شیخوپورہ ریجن، وقار عظیم کوایڈیشنل ایس پی صدر ڈویڑن گوجرانولہ، رضوان طارق کو ایڈیشنل ایس پی سول لائنز ڈویڑن گوجوانوالہ، اخلاق اللہ کوایس پی انویسٹیگیشن سرگودھا، محمد خان کو ایس پی لیگل بہاولپور ریجن،
حمزہ امان اللہ کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز صدر ڈویڑن لاہور، ضیا اللہ کو ایس پی انویسٹیگیشن سیالکوٹ، محمد نواز کو ایس ڈی پی او گوجر خان راولپنڈی، ڈی ایس پی واجد علی کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد، خالد اسلم کو ایس ڈی پی او نوشہرو ورکاں گوجرنوالہ، عبدالحمید کوڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم گوجرانولہ، منیر بدر کو ایس ڈی پی او سلانوالی سرگودھا، محمد اسلم کو ایس ڈی پی او صدر حافظ آباد، ہاشم محمود کو ڈی ایس پی انویسٹیگیشن گوجرانولہ، ظفر اقبال کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد،
امجد پرویز کوایس ڈی پی او بصیر پور اوکاڑہ، ساجد محمود کو ایس ڈی پی او چیچہ وطنی ساہیوال، غلام جعفر کو ایس ڈی پی او شاہپور سرگودھا، محمد وسیم اور فاروق احمد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کے سپرد، آصف حنیف کو ایس ڈی پی او پتوکی قصور، سکندر محمود کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کے سپرد، لال محمد کو ایس ڈی پی او پھالیہ منڈی بہاوالدین، قیصر امین کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات،
فاتح احمد کوایس ڈی پی او چونیاں قصور، غلام فرید کی خدمات ایڈیشنل آئی ساؤتھ پنجاب کے سپرد، عزیز احمد کو ایس ڈی پی او صدر سرگودھا، تفسیر حسین کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات، محمد اسلم کوایس ڈی پی او پنڈی غیب اٹک تعینات کر دیا گیا۔محکمہ داخلہ نے چار جیل سپرنٹنڈنٹس کے تقرروتبادلے کر دیئے۔علی اکبر کوڈسٹرکٹ جیل لاہور، جام آصف اقبال کو سنٹرل جیل کوٹ لکھپت جیل تعینات، اعجاز اصغر کو محکمہ جیل خانہ جات رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئیں۔