Syed Raza Safdar Kazmi District Police Officer Mandi Bahauddin

بچی اغوا کیس:لاہور ہائی کورٹ نےڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو طلب کر لیا

منڈی بہائوالدین: اڑھائی ماہ سے تین ماہ کی بچی ہبہ چودری کا اغوا لاہور ہائی کورٹ نے 23 اگست کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

منڈی بہاؤدین کے تھانہ سٹی میں درج مقدمہ کو اڑھائی ماہ کا عرصہ گزر چکا لیکن ابھی تک تین ماہ کی عمر میں اغوا ہونے والی بچی کا کوئی سراغ لگانے میں پولیس کے تمام وسائل ناکام رہے. بچی کے اغوا کی تفتیش سی آئی اے منڈی بہاءالدین بھی مددگار کے طور پر کام کر رہی ہے لیکن ابھی تک پولیس معصوم بچی کے اغوا کے معاملے کو سلجھانے میں ناکام ہے

جس بنیاد پر ڈیڑھ ماہ قبل لاہور ہائی کورٹ نے نوٹس لیا. ایڈوکیٹ ہائی کورٹ رستم نواب لک کے مطابق مورخہ 21 اگست کو لاہور ہائی کورٹ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کی سرزنش کرتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاؤدین کو 23 اگست کو ذاتی حیثیت میں لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا حکم صادر فرمایا .

ایڈوکیٹ رستم نواب لک کے مطابق ڈی ایس پی صدر منڈی بہاؤالدین اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کی بدترین نااہلی کی وجہ سے اغوا کے مقدمے میں زیرو پراگرس کی بنیاد پر ہائی کورٹ نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو ذاتی حیثیت میں ہائی کورٹ پیش ہو کر اس مقدمے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم صادر کیا

یاد رہے کہ عرصہ ڈھائی ماہ سے یہ مقدمہ منڈی بہائوالدین میں انتہائی سنجیدہ نوعیت اختیار کرتا جا رہا ہے اور بچی جو کہ انتہائی معصوم جان ہے کو پولیس بازیاب کروانے میں ابھی تک مکمل طور پر ناکام ہے

اپنا تبصرہ لکھیں