منڈی بہاءالدین وزیر اعلی پنجاب کا صاف ستھرا پنجاب کا نعرہ صرف شہر تک محدود. محلہ جات میں نالیوں کی صفائی نا ہونے کی وجہ سے نالی کا پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہونے لگا، شہری اذیت میں مبتلا. اہلیان محلہ شفقت آباد نے ڈی سی منڈی بہاءالدین سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
منڈی بہاءالدین شہر بھر میں تو صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے لیکن محلہ جات میں صفائی نا ہونے سے اہلیان محلہ اذیت میں مبتلا ہونے لگے. گلیوں میں نالیوں کا کھڑے پانی کی وجہ شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے. نمازیوں کا مسجد میں جانا بھی دشوار ہونے لگا .شہریوں نے ڈی سی منڈی بہاءالدین ڈاکٹر فیصل سلیم اور سی او بلدیہ وقار احمد بھٹی سے پرزور مطالبہ کیا ہے
شہریوں کا کہنا تھا کہ جب سے بلدیہ کا ٹھیکہ پرائویٹ کیا گیا ہے تو کوئی بھی صفائی والا محلہ شفقت آباد میں نظر نہیں آتا. مین روڈ اور شہر کو تو صاف کیا جارہا ہے لیکن اندرونی محلہ جات مکمل طور پر درگزر کیا جارہا ہے. شہریوں نے ڈی سی منڈی بہاءالدین اور سی او بلدیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ محلہ جات میں بھی صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں موذی امراض سے بچایا جاسکے اور وہ پُرسکون زندگی گزار سکے.