illegal petrol pump

سول ڈیفنس آفس منڈی بہاءالدین نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2024 جاری کر دی

منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 04 جنوری2025) سول ڈیفنس آ فس منڈی بہاءالدین کی جانب سے سا لانہ کارکردگی رپورٹ 2024 جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین ڈاکٹر فیصل سلیم اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضمیر حسین کے واضح احکامات کی روشنی میں عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کے لیے سول ڈیفنس منڈی بہاءالدین نے سال 2024 میں سول ڈیفنس ٹریننگ کے 206 سیشنز منعقد کروائے، جن میں 2،695 لوگوں کو مختلف حادثات سے بچاو بارے تربیت فراہم کی گئی۔

آگ سے بچاو کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 151 کمرشل اداروں کے چالان عدالت میں پیش کئے گئے اور جرمانے کی مد میں 6 لاکھ 60 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔ بم ڈسپوزل سٹاف کی جانب سے 1،558 مقامات کی ٹیکنیکل سرچنگ اینڈ سویپنگ کی گئی۔

مزیدبراں غیر قانونی آئل ایجنسیز اور غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں 83 مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں