Assistant Commissioner mandi bahauddin Kashif Jalil AC

کاشف جلیل منڈی بہاءالدین کے نئے اسسٹنٹ‌کمشنر تعینات

کاشف جلیل خان کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین تعینات کر دیا گیا. نوٹیفکیشن جاری

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 8 دسمبر 2021) پنجاب حکومت نے کاشف جلیل خان کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین تعینات کر دیا ہے. کاشف جلیل خان محکمہ اینٹی کرپشن ضلع قصور میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن تعینات تھے. یاد رہے کہ کاشف جلیل خان اس سے پہلے بھی منڈی بہاءالدین میں بطور اسسٹنٹ کمشنر کام کر چکے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین امتیاز علی کا تبادلہ کر دیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کی سیٹ چند روز سے خالی تھی جس کی بنا کر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کا اضافی چارج دیا گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کا اضافی چارج دے دیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں