Muhammad Khan Bhatti

جیل انتظامیہ نے مجھ سے میری آکسیجن مشین بھی واپس لے لی، محمد خان بھٹی

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا گیا. سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی کمرہ عدالت میں اپنے وکلاء سے گفتگو

جیل انتظامیہ میرے ساتھ بہت برا سلوک کررہی ہے۔ مجھے بنیادی سہولیات بھی نہیں دی جارہی ۔ زمین پر سوتا ہوں. مجھ سے میری آکسیجن مشین بھی واپس لے لی۔ جس سے مجھے سانس لینے میں دشواری ہے ۔ مجھے کھانا بھی صحیح طریقے سے فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔ محمد خان بھٹی

سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو نوکری سے معطل کر دیا گیا

اور نہ ہی میری ادوایات فراہم کی جارہی ہیں۔ میری نہ تو فیملی اور وکلا سے بھی ملاقات نہیں کروائی جارہی۔ اور نہ فون پر بات کرنے دی جارہی ہے۔ جیل انتظامیہ مسلسل عدالتی حکم کی توہین کررہی ہے ۔ جیل کے اندر میری جان کو خطرہ ہے۔ محمد خان بھٹی

اپنا تبصرہ لکھیں