uae visa policy

اٹلی نے لاہور میں ویزا سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا

اٹلی کے فرسٹ سیکرٹری آگسٹو پالمیری نے چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ لاہور سے ویزا سروس شروع کی جا رہی ہے اور جلد ہی ملک کے دیگر شہروں میں بھی ویزا سروس شروع کر دی جائے گی۔

آگسٹو پالمیری نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان کاروبار اور تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔ فرسٹ سیکرٹری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے بے شمار مواقع ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت 5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے۔

آسٹریلیا نے نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان کر دیا، طلباء کے لیے ویزا قوانین مزید سخت

اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور، سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری اور ایگزیکٹو ممبر چوہدری خادم بھی موجود تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے 2018 میں اٹلی کے سفارت خانے کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کی تجدید میں چیمبر کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں