iphone 14 release date

آئی فون 16 سیریز کی قیمت میں کمی، ٹیکس کے بعد اس کی قیمت کیا ہوگی؟

پاکستان میں ایپل آئی فون 16 سیریز کے باضابطہ اعلان کے بعد مارکیٹ میں آئی فونز کی قیمتوں اور پی ٹی اے ٹیکس میں نمایاں کمی کر دی گئی۔

اس سال ستمبر میں آئی فون 16 متعارف کرائے جانے کے بعد دنیا بھر میں اس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی تھیں۔ پاکستان میں، جہاں ایپل اسٹور نہیں ہے، نئے آئی فونز پریمیم قیمتوں پر دستیاب تھے۔تاہم، اکتوبر میں، پاکستان میں ایپل کے مجاز ڈسٹری بیوٹر، مرکنٹائل نے آئی فون 16 سیریز کے لیے سرکاری قیمتوں کا اعلان کیا، جو ایپل اسٹور کی قیمتوں کے عین مطابق تھیں۔

آئی فون 16 پرو میکس، جو ایپل اسٹور پر $1,200 میں فروخت ہوتا ہے، پاکستان میں PTA ٹیکس سمیت 540,000 روپے میں لانچ کیا گیا تھا۔آئی فون 16 کے آغاز کے ابتدائی دنوں میں، جب پاکستانی صارفین خوردہ فروشوں اور ری سیلرز کو بھاری ادائیگیاں کر رہے تھے، انہیں 200,000 سے زائد PTA ٹیکس بھی ادا کرنے پڑ رہے تھے۔

ماضی میں آئی فون 16 پرو میکس کے شناختی کارڈ پر پی ٹی اے ٹیکس لگ بھگ 213,000 روپے اور پاسپورٹ پر 183,000 روپے کے لگ بھگ تھا جو اب فون کی قیمتوں کے ساتھ کم ہو گیا ہے۔ پی ٹی اے کسی بھی فون پر اس کی قیمت، ٹیکس کی شرح، کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کو مدنظر رکھ کر ٹیکس کا تعین کرتا ہے۔

چند ماہ قبل مرکنٹائل پاکستان میں ایپل کی واحد ڈسٹری بیوٹر تھی۔ تاہم ستمبر میں GNext نامی کمپنی بھی ایپل کے تقسیم کاروں کی فہرست میں شامل ہوگئی۔ فی الحال، مرکنٹائل اور جی نیکسٹ دونوں کے ذریعہ فراہم کردہ آئی فونز مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔

GNext نے پہلے پاکستان میں سام سنگ اور Tecno جیسے دیگر برانڈز کے فونز تقسیم کیے، اور حال ہی میں Airlink نامی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کرکے ایپل کی مصنوعات کی تقسیم کو بڑھایا۔

اضافی ڈسٹری بیوٹرز کی آمد سے جہاں پاکستانی مارکیٹ میں ایپل کی مصنوعات کی اجارہ داری کم ہوئی ہے وہیں نئے آئی فون 16 کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 ہزار تک کی کمی ہوئی ہے۔ اس صورتحال میں آئی فون 16 سیریز پر عائد ٹیکس میں بھی کچھ حد تک کمی کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں