ڈپٹی کمشنر نے اوور سیز پاکستانیز کی زمین پر قبضہ واپس کرادیا۔ قبضہ کرانے میں سہولت کاری کرنے والے 3 ریونیو اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع۔ انٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرانے کا حکم۔ زمین اصل مالکان کے نام منتقل۔ ڈی سی آفس میں کاغذات حوالے کر دئیے
اوورسیز پاکستانیز برطانوی شہریوں کی منڈی بہاؤالدین میں کروڑوں روپے کی 8 ایکڑ زمین پر قبضہ کرنے کے معاملہ میں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے 3 ریونیو اہلکاروں کے خلاف غیرقانونی طور زمین دوسری پارٹی کو منتقل کرنے پر انکوائری شروع کردی ہے اور انکے خلاف انٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کے لئے لکھ دیا گیا ہے۔
اے ڈی سی آر ذوالفقار علی نے سماعت کر کے زمین اصل مالکان کے نام منتقل کرنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہدعمران مارتھ نے اس حوالے سے بتایا کہ وزیراعلی مریم نواز اور چیف سیکریٹری پنجاب کے اوورسیز کی پراپرٹی کی حفاظت یقینی بنانے کے احکامات پراس کیس کا سپیڈی ٹرائل کیا گیا۔
اووسیز پاکستانی اعجازمہدی، امتیاز مہدی اور ناظم حسین کی زمین پر قبضہ واپس کرا دیا ہے۔ زمین انکے منتقل کردی گئی ہے اور موقع پر قبضہ واگزار کرواکر زمین انکے حوالے کردی ہے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے ۔
برطانوی شہری اور آرمی آفیسر امتیاز مہدی اور برطانوی جج ناظم حسین اوراعجاز مہدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اورڈی سی شاہد عمران مارتھ کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں انصاف فراہم کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے وعدہ کو پورا کیا۔
ہمارا پاکستانی نظام انصاف اور ضلعی انتظامیہ پر اعتماد بڑھا ہے اور ہم سفارش کرتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی بے خوف وخطر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔