baby born

بیٹا پیدا نہ ہونے پر امام مسجد باپ نے تین ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا

گجرات: صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں امام مسجد والد نے بیٹا نہ ہونے پر اپنی تین ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا۔

گجرات پولیس کے مطابق قاتل امام مسجد علی احمد کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ اکلوتی بیٹی کا باپ تھا۔ سفاک ملزم نے بیوی سے بیٹی چھین کر آنکھوں کے سامنے کھوکھرنہر میں پھینک دیا۔

بیٹی کو طلاق سے بچانے کیلئے والدہ نے ہسپتال نے نومولود بچہ چرا لیا، ملزمہ گرفتار

ڈنگہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اپنی بیوی مریم عائشہ اور تین ماہ کی بیٹی زینب کو نہر کے کنارے لے گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے بیٹا نہ ہونے کی ناراضی پر لڑکی کو نہر میں پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل کا والد علی احمد موجیانوالہ مسجد کا امام ہے، جس کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں