ناجائز تجاوزات کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، اے سی ملکوال

منڈی بہاءالدین{محمدانوربیوروچیف}ناجائز تجاوزات کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں. ان کو ہر حال میں ناجائز تجاوزات کو ختم کرنا ہو گا.

تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں منی موٹر وے پر دکانداروں نے ناجائز تجاوزات قائم کر رکھی تھی. انتظامیہ کی طرف سےکئی مرتبہ ناجائز تجاوزات ختم کرنے کا کہا گیا بلکہ اے سی ملکوال محمد ریاض نے دکانداروں کو اپنے آفس میں بلا کر ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی لیکن کسی بھی دکاندار نے اس پر عمل نہ کیا .

جس پر حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین ڈاکٹر فیصل سلیم کی خصوصی ہدایت پر عمل درامد کرتے ہوۓاے سی ملکوال محمد ریاض ضلع کونسل کے عامر نوید بھٹی محکمہ ہائی وے محکمہ مال اور پولیس تھانہ گوجرہ کے ایس ایچ او سردار محمد نعیم اور ملازمین نے بھاری کرین کی مدد سے سڑکوں پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا.

اے سی نے کہا چاہے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، ناجائز تجاوزات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیع ہے وہ ہم ختم کر کے ہی دم لیں گے. اگر کسی دکاندار نے ناجائز تھڑے شیڈ اور سڑک پر دوبارہ ریڑھی لگوانے کی کوشش کی تو جرمانے ھوں گے. اگر پھر بھی دکاندار باز نہ آۓ تو مقدمات درج کروا کر انہیں جیل یاترا کرنی ہوگی.

آ ج گوجرہ میں ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوۓسڑک کی حدود میں بناۓ گۓتھڑے، شیڈ اور نہر کنارے لگائی گئی ریڑیوں کو اٹھوا کر صفایا کر دیا گیا. یاد رہے کہ منی موٹر وے سرگودھا منڈی بہاءالدین پر ناجائز تجاوزات کی وجہ سے گاڑیوں کا گزرنا محال ھو چکا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں