A pregnant woman gave birth in a passenger bus

مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

مراکش میں تارکین وطن کی کشتی کے حالیہ حادثے میں بچ جانے والے سات پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے عامر علی، عزیز بشارت، عمران اقبال اور شعیب ظفر دبئی کے راستے اسلام آباد واپس پہنچے۔ محمد آصف، مدثر حسین اور عباس کاظمی دوحہ کے راستے واپس آئے۔ حادثے میں بچ جانے والے شہریوں کا تعلق سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات اور منڈی بہاءالدین سے ہے۔

مراکش کشتی حادثے میں منڈی بہاؤالدین کے اب تک کتنے نوجوان جاں بحق ہو چکے ہیں؟

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی سینیگال کے راستے سپین جانا چاہتے تھے۔ انہوں نے ایجنٹ کے ساتھ 1.6 ملین سے 2.5 ملین روپے میں معاملہ طے کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرون ملک بھجوانے کے لیے ان شہریوں سے رقم ہتھیانے والے ایجنٹس کا تعلق سیالکوٹ، گجرات، لاہور اور وزیر آباد سے ہے۔ ایجنسیاں ان کی شناخت کے لیے معلومات اکٹھی کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران 50 تارکین وطن ڈوب گئے، جن میں سے 44 کا تعلق پاکستان سے تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں