weather today

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ دوپہر کے وقت تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹ گرام، کوہستان، سوات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان،راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی، کوہلو، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی، قلات، لسبیلہ، خضدار، آواران اور کیچ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی۔ تاہم چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق شدید بارش کے باعث بارشوں سے آنے والے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔

پنجاب میں سب سے زیادہ بارش نارووال میں 68 ملی میٹر، سیالکوٹ ایئرپورٹ 55، سٹی 45، لاہور سٹی 47، ایئرپورٹ 27، گوجرانوالہ 41، منڈی بہاؤالدین 23، حافظ آباد 22، بہاولنگر 21، گجرات 18،خانیوال میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اوکاڑہ میں 09 ملی میٹر، لیہہ، جھنگ، شیخوپورہ، قصور 05، کوٹ ادو 04، ڈی جی خان 02، ملتان (شہر)، سرگودھا (شہر) اور جوہر آباد میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں