ملک میں گزشتہ چند روز سے ہونے والی بارش کے بعد موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا ہے۔ اس سے پہلے مسلسل دھوپ نے یوں محسوس کیا کہ موسم گرما گیا ہے لیکن گزشتہ ہفتے کی بارشوں نے اس احساس کو زائل کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آج بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 12 مارچ سے موسلا دھار بارش بلوچستان میں داخل ہوگی۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اچھا گزرے گا تاہم مارچ کے آخری ہفتے سے موسم گرم ہونا شروع ہو جائے گا۔
میڈیا رپورٹس میں محکمہ موسمیات کے حکام کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز بہت اچھا ہو گا کیونکہ رمضان کا آغاز بارشوں سے بھرپور ہو سکتا ہے۔ لیکن مجموعی طور پر اگر رمضان کے مہینے میں موسم کی بات کی جائے تو پورا مہینہ ابر آلود اور دھوپ والا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اگر 2 دن بارش ہوئی تو اگلے 4 دن دھوپ نکلے گی۔ اسی طرح 2 سے 4 دن دھوپ نکلنے کے بعد بارش ہوگی۔ لہذا، پورا مہینہ دھوپ اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ موسم خوشگوار رہے گا۔
حکام کے مطابق رمضان المبارک کے بعد موسمی حالات کا جائزہ لیا جائے تو موسم گرما کا آغاز ہو جائے گا اور پیشین گوئیوں کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے اس سال گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔