today weather in mandi bahauddin

آج 6 جولائی بروز ہفتہ 2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) آج (رات) سے 07 جولائی کے دوران تیز/ موسلا دھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، دیر، سوات، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال /طغیانی کا خطرہ ہے۔

جبکہ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

سب سے زیادہ بارش جوہرآباد 48، اوکاڑہ 40، سرگودھار 38، چکوال 33، فیصل آباد 25، اسلام آباد ( زیروپوائنٹ 20، سید پور 14، بوکرا 02، گولڑہ، ائرپورٹ 01)، مری 17، حافظ آباد، منگلہ 08، جھنگ 05، جہلم، کروڑ (لیہ) 04، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03، اٹک، گوجرانوالہ، لاہور(ایئر پورٹ ،سٹی 02)، راولپنڈی (شمس آباد 01)، سیالکوٹ (ایئر پورٹ) 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

بلوچستان بارکھان 34، کشمیر راولاکوٹ 19، گڑھی دوپٹہ17، مظفرآباد (ایئر پورٹ 11 ،سٹی 09)، کوٹلی 06 ملی میٹر بارش ہوئی۔ خیبر پختونخوا بالاکوٹ 23، کاکول 07، مالام جبہ 01، گلگت بلتستان استور 03، بونجی 02 اور اسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں