ہونڈا سی ڈی 70 2024 ماڈل موٹرسائیکل کی نئی قیمت سامنے آگئی
ہونڈا سی ڈی 70 اپنی فیول اکانومی کی وجہ سے ہمیشہ صارفین کی پہلی ترجیح رہی ہے۔ ہونڈا CD 70 سی سی کی نئی قیمت ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے ہے۔ یہ موٹرسائیکل ایک اور ماڈل ‘CD 70 ڈریم’ میں بھی آتی ہے جس کی قیمت فی الحال 168,900 روپے ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ موٹر سائیکل اوسطاً 50 سے 60 کلومیٹر فیول دیتی ہے۔ جس کی وجہ سے شہری اسے پسند کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی دیکھ بھال کی لاگت بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ موٹرسائیکل تین رنگوں میں آتی ہے جن میں سیاہ، سرخ اور نیلے رنگ شامل ہیں۔