محکمہ موسمیات نے آج سے 6 اگست تک ملک بھر میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔
بیان کے مطابق 31 جولائی سے 6 اگست تک کشمیر، مظفرآباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔اسلام آباد، سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفانی بارش کا بھی امکان ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث پہاڑوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال میں 3 اگست سے 5 اگست تک اربن فلڈنگ کا امکان ہے، خیبرپختونخوا، مری، گلیات، بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ تیز بارش، آندھی اور گرج چمک کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، مردان، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں میں بارش کا امکان ہے۔ وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
Leave a Reply