rain in pakistan

آج 30 جولائی 2024 کو پاکستان کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشیں ہوں گی

آج بروز منگل 30 جولائی کو شدید بارش سے کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کوہ سلیمان اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مقامی/بارش سے چلنے والے دریاؤں میں طغیانی کا امکان ہے. شدید بارش کے باعث زیریں سندھ کے نشیبی علاقوں بشمول شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، پشاور، کراچی میں زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

منگل کے روز خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، جنوب مشرقی سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش راولپنڈی(چکلالہ 81، شمس آباد 68، کچہری56)،اسلام آباد (سیدپور 57، گولڑہ 54، زیرو پوائنٹ 39،بوکڑہ 38، ایئر پورٹ 10)،سرگودھا 43، منڈی بہاؤالدین 30،جھنگ ،مری24،خانپور 18،نور پور تھل 15، منگلہ 12، اٹک08، فیصل آباد 07،جوہر آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، چکوال، نارووال 01، چھور58، بدین، مٹھی 01، کاکول43، بالاکوٹ05، مالم جبہ 02، مظفر آباد ( سٹی 27،ایئرپورٹ13)، کو ٹلی 17، گڑھی دوپٹہ 03، لسبیلہ 11 ، قلات 05اور پنجگور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں