ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت جمخانہ بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جمخانہ کے قیام، ممبر شپ اور دیگر امور پر غوروخوض اور مؤثر لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 31 اگست 2024) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ضلع منڈی بہاوالدین میں سٹیٹ آف دی آرٹ جمخانہ کے قیام کے حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لا کر جمخانہ میں معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جمخانہ کے قیام کے لئے ایک ویژن کے تحت کام کر رہے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کسی بھی شہر کی ترقی کے بہترین کام کرسکتی ہے.شہر کی کمیونٹی کے تعاون سے جمخانہ کے پراجیکٹ کو صاف شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔