سانحہ نوشکی بلوچستان میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین میں 60 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم

Moosu dacoit gang, hand over property worth 70 lakhs to owners

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے سانحہ نوشکی بلوچستان میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین میں 60 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کر دئیے گئے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 31 اگست 2024) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین ڈاکٹر فیصل سلیم اور ایم پی اے حمیدہ وحیدالدین نے نوشکی بلوچستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے منڈی بہاوالدین کے موضع چک فتح شاہ سے تعلق رکھنے والے 6 شہداءکے لواحقین میں 10 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کے چیکس تقسیم کر دئیے۔

سانحہ نوشکی میں جاں بحق ہونے والے لواحیقین میں 60 لاکھ روپے کے چیک تقسیم

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم اور ایم پی اے حمیدہ وحید الدین نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ورثاء سے گہرے دکھ، رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور بلوچستان متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں ،یقینا جوان اولاد کا دکھ انتہائی تکلیف دہ ہے، ہماری دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اس واقعہ کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے بھی سانحہ نوشکی بلوچستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے منڈی بہاوالدین کے موضع چک فتح شاہ سے تعلق رکھنے والے جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین میں 10 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے 60 لاکھ روپے کے امدادی چیکس پہلے ہی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *