اداروں کی بڑی کامیابی۔پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب. انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک بین الاقوامی گینگ قانون کی گرفت میں آ گیا ہے۔ ایف آئی اے لاہور سرکل نے خفیہ اداروں کی نشاندہی پر انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
یہ نیٹ ورک عام لوگوں کو بیرون ملک جعلی نوکریاں دے کر لوٹنے میں ملوث تھا جس نے عام لوگوں سے کروڑوں روپے بٹورے۔ یہ گروپ جعلی دستاویزات کی تیاری میں مہارت رکھتا تھا اور اس کا اپنا پرنٹنگ پریس تھا جس میں کئی ممالک کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔
مختلف ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے افراد کو بھی اس گروپ کی حمایت ملتی رہی۔ نیٹ ورک کے بین الاقوامی گروہوں سے روابط کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقات کے دوران پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بے نقاب ہو گئی۔ بھارتی اور افغان شہری مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔