گورنمنٹ ملازمین و اساتذہ کا احتجاج و دھرنہ جاری، ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتال و سکولز بند
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 13 اکتوبر 2023) تمام سرکاری ملازمین، اساتذہ، ڈاکٹرز وغیرہ کا پنشن کے خاتمہ پر پنجاب حکومت کیخلاف ڈپٹی کمشنر دفتر منڈی بہائوالدین کے سامنے دھرنہ و احتجاجی مظاہرہ جاری ہے. مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور ریلی کا انعقاد کیا گیا.
سرکاری ملازمین کا لاہور میں دھرنہ، منڈی بہاءالدین کے عہدیداران گرفتار
تمام سرکاری ملازمین و اساتذہ نے ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولز، ہسپتال بند کو بند کر کے تالہ بندی کر دی. طلبا، والدین، مریض اور سائل ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے. ملازمین کا اپنے جائز مطالبات کی منظوری اور قائدین کی رہائی تک دھرنہ و احتجاج جاری رکھنے کا اعلان.