سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 687 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب منگل کو کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے ڈالر 13 پیسے سستا ہوا۔ تاہم بعد ازاں اس کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر 278 روپے 50 پیسے ہوگیا۔ جبکہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں قدرے کمی ہوئی۔ تاہم کاروباری دن کے اختتام تک ڈالر مہنگا ہو چکا تھا۔
ادھر اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا جہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 316 پوائنٹس کے اضافے سے 71 ہزار 750 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ جبکہ 100 انڈیکس گزشتہ روز 71 ہزار 434 کی سطح پر بند ہوا۔