Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

فوڈ اتھارٹی نے بوسال میں چھاپہ مار کر 1550 لیٹر جعلی اور مضر صحت دودھ والا سفید محلول تلف کر دیا

punjab food authority

Written by

www.mbdinnews.com

in

صحت, منڈی بہاوالدین

گوجرانوالہ: خوراک کے نام پر بیماریاں پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی میں واقع اچار یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 500 کلو گرام غیر معیاری اور فنگس سے متاثرہ اچار تلف کر دیا اور بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔

دوسری جانب منڈی بہاؤالدین کے علاقے بوسال میں ملک کولیکشن سنٹرز پر چھاپے مار کارروائیاں کرتے ہوئے 1550 لیٹر جعلی و مضر صحت دودھ نما سفید محلول تلف کردیا.

دوران چیکنگ موقع سے دودھ کے پاؤڈر کے تھیلے بھی برآمد ہوئے جن سے دودھ بنایا جا رہا تھا۔ جدید لیکٹوسکن کے ساتھ اسپاٹ ٹیسٹ میں پانی کی آلودگی اور قدرتی چربی کی کمی کا پتہ چلا۔ دوسری جانب گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران نیلے ڈرموں میں بغیر ڈھانپے گلے سڑے پھل اور سبزیاں برآمد ہوئیں۔ اچار پر پھپھوندی، کیڑے اور مکھیاں پائی گئیں۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ جرمانہ ضروری ریکارڈ کی عدم دستیابی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر کیا گیا۔ پرکشش پیکنگ کے ساتھ اچار کے نام پر فنگس اور کیمیکل سے گلے ہوئے پھل مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے تھے۔ غذائیت سے بھرپور خوراک کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

←محکمہ تحفظ ماحولیات نے منڈی بہاؤالدین سے 262 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کر لیے
سٹی ہسپتال میں آکسیجن گیس کی عدم دستیابی کے باعث نومولود بچے ڈسچارج→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz