محکمہ تحفظ ماحولیات نے منڈی بہاؤالدین سے 262 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کر لیے

گزشتہ تین ہفتوں کے دوران محکمہ تحفظ ماحولیات کی خصوصی ٹیموں نے 15,597 چھاپے مارے اور 1,002 کلو گرام پلاسٹک کے تھیلے ضبط کئے۔ اس دوران صوبائی دارالحکومت میں 1798 چھاپے مارے گئے۔

ترجمان محکمہ تحفظ ماحولیات نے یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ خصوصی ٹیموں نے فیصل آباد میں 295 معائنوں میں 733 کلو پلاسٹک، شیخوپورہ میں 459 معائنوں میں 570 کلو پلاسٹک بیگز، راولپنڈی میں 1007 معائنوں میں 897 کلو پلاسٹک بیگز، خانیوال میں 358 معائنوں میں 372 کلو پلاسٹک بیگز، سیالکوٹ میں 153 معائنوں میں 369 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کر لئے.

ملتان میں 173 معائنوں میں 309 کلو پلاسٹک بیگز، منڈی بہاؤالدین میں 161 معائنوں میں 262 کلو پلاسٹک بیگز، گجرات میں 305 معائنوں میں 276 کلو پلاسٹک بیگز، گوجرانوالہ میں 218 معائنوں میں 221 کلو پلاسٹک بیگز، ننکانہ صاحب میں 1101 معائنوں میں 213 کلو پلاسٹک بیگز، راجن پور میں 181 معائنوں اور 171 کلو پلاسٹک بیگز، ڈی جی خان میں 161 معائنوں میں 171 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کر لئے.

چکوال میں 307 معائنوں میں 163 کلو پلاسٹک بیگز، نارووال میں 58 معائنوںمیں 132 کلو پلاسٹک بیگز، حافظ آباد میں 685 معائنوں میں 119 کلو پلاسٹک بیگز، اوکاڑہ میں 71 معائنوں میں 137 کلو پلاسٹک بیگز، مظفر گڑھ میں 148 معائنوں میں 117 کلو پلاسٹک بیگز، بہاولپور میں 162 معائنوں میں 119 کلو پلاسٹک بیگز، خوشاب میں 277 معائنوں میں 87 کلو پلاسٹک بیگز، رحیم یار خان میں 233 معائنوں میں 97 کلو پلاسٹک بیگز، وہاڑی میں 210 معائنوں میں 117 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کر لئے.

لیہ میں 653 معائنوں میں 87 کلو پلاسٹک بیگز، لودھراں میں 135 معائنوں میں 94 کلو پلاسٹک بیگز، جہلم میں 158 معائنوں میں 80 کلو پلاسٹک بیگز، پاکپتن میں 360 معائنوں میں 62 کلو پلاسٹک بیگز، قصور میں 237 معائنوں میں 56 کلو پلاسٹک بیگز، چنیوٹ میں 120 معائنوں میں 59 کلو پلاسٹک بیگز، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 7103 معائنوں میں 51 کلو پلاسٹک بیگز، سرگودھا میں 14 معائنوں میں 66 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کر لئے.

میانوالی میں 102 معائنوں میں 36 کلو پلاسٹک بیگز، بہاولنگر میں 76 معائنوں میں 22 کلو پلاسٹک بیگز، بھکر میں 112 معائنوں میں 14 کلو پلاسٹک بیگز، مری میں 103 معائنوں میں 21 کلو پلاسٹک بیگز اور ساہیوال میں 2150 معائنوں میں301 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کئے گئے۔

اس حوالے سے سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر نے کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد عوام کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 75 مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک بیگز پر پابندی کو یقینی بنائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں