fields

کھاد کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور تباہ حال زراعت کو صنعت کا درجہ دیا جائے، کسان بورڈ

پاہڑیانوالی (احسان نازش سے) کسان بورڈ شمالی پنجاب کے 10 اضلاع کے عہدے دران کا اہم اجلاس دارا چوہدری محمد ریاض وڑائچ پاہڑیانوالی میں ہوا جسکی صدارت صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خاں نے کی۔

اجلاس میں صدر کسان بورڈ شمالی پنجاب کے صدر صالح محمد رانجھا چیئرمین چوہدری محمد ریاض وڑائچ صدر سرگودھا ڈویژن حبیب اللہ نیازی صدر منڈی بہاؤالدین محمد اکرم شمہاری اور دیگر اضلاع کے صدور و جنرل سیکر ٹریز کے علاوہ امیر جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاؤالدین سیف اللہ ساہی سید اعجاز حسین خیالی نے شرکت کی۔

منڈی بہاؤالدین کے کسانوں میں ٹریکٹر سکیم کے لیے درخواستیں موصول

اجلاس میں تنظیمی امور پر رپورٹ پیش کی گئی۔ اور حکومت سے گندم کی امدادی قیمت کا فوری طور پہ اعلان کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ چاول کی فصل کی مناسب قیمت پر فروخت کے لیے حکومت کو دلچسپی لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ کسان کارڈ کا نظام بہتر کرنے اور گنے کی خرید 15 نومبر سے کرنے کی قرارداد بھی پیش کی گئی۔

اجلاس کے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کھاد کی قیمتیں کم کروائی جائیں اور تباہ ہوتی ہوئی زراعت کو صنعت کا درجہ دے کر فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں