ladies robbery gang

خواتین چور گھر سے 10 تولہ سولہ سونا، 6 لاکھ روپے نقدی چرا کر فرار

منڈی بہاؤالدین: تھانہ سٹی کے علاقہ جمعہ محلہ گلی نمبر 2 میں چوری کی بڑی واردات. گھر والوں کے دیکھتے دیکھتے ہی چور خواتین، 10 تولہ سونا اور 6 لاکھ 40 ہزار روپے نقدی لے کر فرار

منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 23 جون 2023) تفصیلات کے مطابق محمد ریاض ولد غلام حیدر سکنہ جمعہ محلہ نے بتایا کہ گھر میں کام کرنے والی 2 خواتین جو صفائی ستھرائی کا کام کررہی تھی باتوں باتوں میں اوپر کی منزل پر چلی گئیں.

رکن: کپڑا چور خواتین گینگ پکڑی گئیں، سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھیں

خواتین نے میرے بیٹے کے کمرے سے 10 تولہ طلائی زیورات اور نقدی 6 لاکھ 40 ہزار روپے جو کہ قربانی کے جانور فروخت کرکے رکھے ہوئے تھے چرا لئے اور گھر سے فرار ہوگئیں اور جاتے جاتے ٹچ موبائل فون جو چارجنگ پر لگا ہوا تھا وہ بھی ساتھ لے گئیں.

ان کا کہنا تھا، کہ ابھی 2/3 روز قبل ہی یہ کام والی بن کر ہمارے گھر آئیں تھیں، اور آج کام شروع کیا اور ساتھ ہی گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئیں. پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی.

اپنا تبصرہ لکھیں