we love Mandi Bahauddin

پھالیہ: انتظامیہ نے بکرا منڈی شہر سے باہر منتقل کر دی

پھالیہ (سید حفیظ سبزواری) پھالیہ شہر کی خوبصورتی بحال رکھنے اور شہر سے رکاوٹیں ختم کرنے کے لئے انتظامیہ کا بڑا فیصلہ بکرا منڈی شہر سے باہر منتقل

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پھالیہ کے احکامات کی روشنی میں انفورسمنٹ انسپکٹر مہر شوکت علی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں تمام قربانی کے جانور فروخت کرنے والوں کو شہر سے شفٹ کر دیا ہے اور منڈی بہاؤالدین روڈ پر الخلیل رائس مل پھالیہ کے مقام پر بکرا منڈی قائم کردی ہے

انفورسمنٹ انسپکٹر مہر شوکت علی نے بتایا کہ پھالیہ کی انتظامیہ کے اس بہترین فیصلہ کی وجہ سے جہاں شہر کا حسن بحال ہوگا وہاں پر شہر سے رکاوٹوں کا بھی خاتمہ ہو گا اور لوگوں کے لئے آسانیاں ہوں گی بکرا منڈی قائم ہونے کے بعد اب شہر کے ایریاء میں کسی کو بکرا گائے یا دیگر قربانی کے جانور فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی عوام الناس سے ابیل کی گئی ہے کہ وہ قربانی کا جانور خریدنے کے لئے صرف سرکاری بکرا منڈی سے ہی رجوع کریں

اپنا تبصرہ لکھیں