mangat welfare society

کسان حضرات ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز / لائٹنگ کو یقینی بنائیں

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں کرشنگ سیزن کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد،سیکرٹری آر ٹی اے وحید حسن گوندل، ڈی ایس پی ٹریفک محمد طارق شفیع سمیت ملز انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 29 نومبر 2023 ) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملز انتظامیہ حکومت کی جانب سے گنے کی مقرر کردہ قیمت کی ادائیگیوں کو یقینی بنائے اور ٹریفک کی روانی میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔انہوں نے ٹریفک پولیس ، ملز انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کو ایک جامع ٹریفک پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی اور ملز انتظامیہ کو پٹرولنگ کیلئے ایک موبائل وہیکل فوری طور پر مہیا کرنے کی ہدایت کی، جو گنے کی لوڈڈ ٹرالیوں کی روانی ، پارکنگ اور خرابی کے دوران مددگار ثابت ہو گی۔

انہوں نے کنگ چوک سے ست سرا چوک تک سڑک کے دونوں اطراف ہر قسم کی رکاوٹ کو فوری طور پر ختم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز / لائٹنگ کو یقینی بنائیں اور ایک ٹریکٹر کے پیچھے دو گنے کی ٹرالیوں کو ہر گز نہ جوڑا جائے تا کہ کسی قسم کے حادثے سے بچاجا سکے۔

انہوں نے کرشنگ سیزن کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔ملز انتظامیہ کی جانب سے کسانوں اور انتظامیہ سے بھر پور تعا ون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں