پھالیہ کے مثبت پہلو. ہیلپنگ ہینڈ پھالیہ کے زیر اہتمام ہونہار یتیم بچوں میں سکالر شپ، انعامات تقسیم. ہیلپنگ ہینڈ مدد کرنے والے وہ خوبصورت ہاتھ ہیں جو یتیم بچوں اور ان کی ماؤں کی ہر طرح کی مدد کے ساتھ ساتھ تربیت آگے بڑھنے کے مواقع، بھر پور حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں .
تحصیل پھالیہ کے مختلف گاؤں دیہات کے چھوٹے چھوٹے یتیم بچے اس درخت کے سائے کے نیچے اکر جہاں پرسکون ماحول حاصل کرتے ہیں وہی اپنی تعلیمی پیاس بجھانے اور قابلیت دکھانے کے لئے پرائمری، مڈل، ہائی، کالج اور یونیورسٹی تک ہیلپنگ ہینڈ کے توسط اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سال بھر مختلف مقابلہ جات ، امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بہادر بچوں کو ہزاروں روپے کے انعامی سکالرشپ، بائیسکل، خوبصورت گھڑیاں، سکارف، کھیلوں کا سامان اور مختلف دیگر انعامات دے کر ان کی عملی حوصلہ افزائی کی گئی. آگے بڑھنے اور کچھ کر نے بننے کے مواقع فراہم کئے گئے ۔