محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام میانوال میں فارمرز ڈے کا انعقاد کیا گیا

محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام میانوال میں فارمرز ڈے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈین فیکلٹی زرعی انجینئرنگ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر محمد ارشد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخ محمد اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد افضل اور ڈاکٹر انوار الحق نے کسانوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔

منڈی بہاﺅلدین(ایم.بی.ڈین نیوز یکم نومبر2022 ) یہ پروگرام زیادہ گندم اگاﺅ مہم کے سلسلے میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد،بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی اور محکمہ زراعت توسیع منڈی بہاوالدین کے اشتراک سے کیا گیا۔ جس کا مقصد کسانوں میں گندم کی بھرپور پیداور حاصل کرنے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور زیادہ رقبہ پر گندم کی کاشت کو ممکن بنانا ہے۔

یاد رہے کہ زرعی یونیورسٹیزکے ساتھ محکمہ زراعت کی زیادہ گندم اگاﺅ مہم 5 نومبر تک جاری رہے گی۔ دریں اثناء زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے تعاون سے خصوصی گندم اگاﺅ مہم کے تحت کنگ روڈ پر ایک روڈ شو آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں زراعت افسران سمیت کسانوں اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے بھر پور شرکت کی۔

آگاہی ریلی میں عوام الناس میں گندم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے میگا فون کے ذریعے اعلانات کئے گئے ۔اس موقع پر کسانوں کو گندم کی زیادہ کاشت کے حوالے سے پمفلٹس بھی تقسم کئے گئے

اپنا تبصرہ لکھیں