fire on set

گھر میں آتش بازی کے سامان میں دھماکہ، 4خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں ایک گھر میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے سے ہوا۔

دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین اور ایک لڑکی شامل ہے۔ چاروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ گھر میں آتش بازی کی تیاری کی جا رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں پڑوسی مکان کی چھت بھی گر گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں 38 سالہ سمیرا بی بی زوجہ شبیر حسین، 7 سالہ حرم فاطمہ دختر آصف، 40 سالہ رمشہ بی بی وختر خالد محمود، 33 سالہ اقرا بی بی دختر خالد محمود، 20 سالہ پاکیزہ فاطمہ دختر رمشہ 40 سالہ عمران ولد خالد محمود شامل ہیں.

زخمی ہونے والوں میں 27 سالہ فرحان ولد خالد محمود، 15 سالہ ہاشم علی ولد شبیر حسین، 30 سالہ رضیہ بی بی زوجہ ثاقب علی، 4 سالہ محمد قاسم ولد ثاقب، 4 سالہ محمد موسی ولد ثاقب، 5 سالہ عروج فاطمہ وختر ثاقت اور 12 سالہ عائشہ دختر محمد آصف شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں