ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کے احکامات اور ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئرعمران خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین کی کمیونٹی سیفٹی ٹیم اور احساس فائونڈیشن میانوال رانجھا نے مل کر شہر کے مختلف مقامات
منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 08 جنوری2025) جن میں ضلع کمپلیکس پھالیہ روڈ،شاہ تاج شوگر ملز، نیاز چوک ، لسی موڑ چوک،کٹھیالہ شیخاں گوہڑ چوک اور قینچی چوک پر گاڑیوں، رکشوں ، ٹرالیوں اور گنے سے لدی ٹرالیوں کے پیچھے چمکدار اسٹیکرز اور لائٹس نصب کیں جبکہ شاہ تاج شوگر ملز میں ڈرائیورز کو روڑ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی تاکہ روڑ ٹریفک حادثات میں کمی آسکے۔
اس موقع پر ڈرائیورز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں ٹرالیوں کے عقب میں لائٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں گے۔ جنرل مینجر شاہ تاج شوگر ملز کا ریسکیو 1122 کی کمیونٹی سیفٹی ٹیم اور احساس فاﺅنڈیشن کے نوجوانوں کی خدمات کو سراہا۔ احساس فاو ¿نڈیشن نے ریسکیو 1122 کی کمیونٹی سیفٹی ٹیم کا اس مہم میں بھرپور ساتھ دینے کا شکریہ بھی ادا کیا۔