voters in punjab

الیکشن کمیشن نے تمام دفاترز میں ووٹ کے اندراج، تبدیلی یا درستگی کیلئے سنٹر قائم کر دئیے ہیں

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یاسر حمید عباسی نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تمام اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز کے دفاترز میں ووٹ کے اندراج، تبدیلی یا درستگی کیلئے ون ونڈو سنٹر قائم کر دئیے ہیں۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 23نومبر 2022) انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو کسی بھی وجہ سے اپنے ووٹ کے اندراج یا درستگی سے رہ گئے ہیں، وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر میسج کر کے اپنا ووٹ چیک کر سکتے ہیں اور اپنے قریبی ون ونڈو سنٹر یا اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر کے دفتر میں جا کر ووٹ کا اندراج و منتقلی کیلئے فارم 21 اور اخراج کیلئے فارم 22 اور درستگی کیلئے فارم 23 جمع کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عوام الناس دفتر الیکشن کمشنر منڈی بہاوالدین میں بھی ووٹ کا اندراج ، تبدیلی یا درستگی کروا سکتے ہیں ۔یاسر حمید عباسی نے بتایا کہ اگر کسی بھی فرد کو کوئی شکایت درپیش ہو تو وہ دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میں اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں