district accounts officer mandi bahauddin

پنشنرز سمیت 20 ہزار ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور پے رول کا اجراءکامیابی سے جاری ہے

ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسر سید ضیغم عباس نے کہاہے کہ اکاﺅنٹس آفس میں پنشنرز سمیت 20 ہزار ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور پے رول کا اجراءکامیابی سے جاری ہے ، ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کو پنشن کی فوری کلیرنس اور ترسیل ہی اکاﺅنٹس آفس کی اولین ترجیح ہے، یہی وجہ ہے کہ تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 23نومبر 2022) ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس میں افسران اور سینئر ایڈیٹرز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ِڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسر 2 احمد شیر رانجھا، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسرز راجہ طالب،حاجی محمد آصف، عنصر سندھو، مظہر ، ظفر رانجھا، محمد عمران، محمد سمیع، اللہ دتہ( اے ڈیِ)، فیصل عمران اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسرسید ضیغم عباس نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس نے سرکاری اداروں اور مفاد عامہ کیلئے پبلک انفارمیشن سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے ،جس کی روشنی میں سائلین کو کسی بھی قسم کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے معلومات اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی محکموں کے بلوں کی کلیرنس کیلئے خصوصی کاﺅنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں موجود عملہ پوری محنت اور لگن سے کام کر رہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی کی نسبت اس سال سرکاری بلوں کے التواءکی شرح نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنشنروں کے بنک اکاﺅنٹس کے کھلنے کی وجہ سے پنشن کی بر وقت ادائیگی پہلے کی نسبت اب بہت زیادہ آسان ہوگئی ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس کا تمام عملہ بلوں کی کلیرنس کے عمل میں شفافیت اور برق رفتاری کی روایت کو برقرار رکھے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں