منڈی بہاءالدین میں دو مختلف واقعات میں تیز رفتاری اور اندھیرے کے باعث کاریں پول سے ٹکرا گئیں، گاڑیاں بری طرح تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
منڈی بہاؤالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 7 دسمبر 2022) پہلے واقع میں واسو روڑ قعلہ گجراں کے قریب رات کے وقت تیز رفتار کار بجلی کےپول سےٹکرا گئی. کار سوارشدید زخمی. کار کو نقصان جب کے بجلی کے پول کو بھی نقصان پہنچا. کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. حادثے کے باعث پورے علاقہ کی بجلی بند .
جبکہ دوسرا افسوس ناک واقع شوگر مل روڑ پر پیش آیا، ست سرا کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے لگے درخت سے ٹکرانے بعد اینٹوں والے بھٹے میں جا گھسی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.