mandi bahauddin dpo

منڈی بہاءالدین پولیس نے بھتہ خور گینگ کو گرفتار کر لیا

شہرمیں بھتہ خوری کی مرکزی وارداتیں کرنے والامنظم بھتہ خورگینگ مرکزی سرغنہ سمیت پانچ ملزمان گرفتار، شہر میں اسلحہ کی نوک پردوکانداروں سے لاکھوں روپے ماہانہ بھتہ کی وصولی کاسلسلہ جاری تھا، شہریوں کی شکایات پر ڈسڑکٹ پولیس آفیسرانورسعیدکنگراکے حکم پرپولیس سٹی تھانہ کابھتہ خورگینگ کے خلاف تابڑتوڑ ایکشن جاری، پولیس کا گوڑھا محلہ میں بھتہ خوروں کے خلاف سرچ آپریشن جاری

منڈی بہاوالدین(نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق شہرمیں بھتہ خوربدنام زمانہ ریڑھاگینگ نے شہرمیں اسلحہ کی نوک پردوکانداروں ڈاکٹرزاورتاجروں کوجان سے ماردینے کی دہشت پھیلارکھی تھی،اورشہرسمیت گوڑھاچوک کے تمام دوکاندار، تاجر اور ڈاکٹرز پریشان تھے.

یہ بھی پڑھیں: رسول: پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ اجرتی قاتل و ڈکیت فائرنگ سے ہلاک

یہ گینگ سرعام اسلحہ کی نوک پردوکانوں سے ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ کی وصولی کررہا تھا جس کی عوامی شکایات پر ڈسڑکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے ایکشن لے لیا اور پولیس سٹی تھانہ کے ایس ایچ او رئوف چدھڑکی جانب سے پولیس کی بھاری نفری نے کاروائی کرتے ہوئے بھتہ خو رریڑھاگینگ کے سرغنہ ریڑھا سمیت بھتہ خورداوڑ کو گرفتار کر لیا ہے.

گرفتار ملزمان میں عمرعرف ریڑھا ولدسرفراز قوم قویشی ساکن گوڑھامحلہ، ارسلان علی عرف سنی ولدساجدحسین قوم بٹ گوڑھا محلہ، شعیب عرف نینا ولد زاہد پرویز قوم غوری، علی جنید ولد عاشق قوم شیخ، عبدالرحمن عرف چاندعرف داڑو ولد ذوالفقار قوم شیخ کو گرفتار کرلیا گیاہے.

ڈسڑکٹ پولیس آفیسرانور سعید کنگرانے بتایاہے کہ شہر سمیت ضلع بھرمیں کسی قانون شکن کومعاف نہیں کیاجائے گا اور انہیں آہنی شکنجہ میں جکڑ کرانجام تک پہنچائیں گے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

بھتہ خور گینگ کی گرفتاری پرشہریوں نے ڈی پی اوانور سعیدکنگرا کی جانب سے بروقت کاروائی پرانہیں خواج تحسین پیش کیا، بدنام زمانہ بھتہ خور گینگ کی گرفتاری سے شہر میں امن اورسکون کی فضاء کو فروغ ملے گا.

اپنا تبصرہ لکھیں