آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر سینئر افسران نے سینٹرل پولیس آفس میں ایس ایس پی پروموٹ ہونے والے افسران کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔
ترقی پانے والے افسران میں شازیہ سرور، زونیرہ اظفر، سید علی، نصیب اللہ خان، سید غضنفر علی شاہ، احمد محی الدین، محمد راشد، سردار موارہن خان شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے گریڈ 18 سے 19 پروموشن پر افسران کو مبارک باد دی۔
احمد محی الدین کی بائیوگرافی پڑھیں
محکمانہ ترقی ہر افسر کے کیرئیر کا اہم حصہ، ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے، تمام افسران پہلے سے زیادہ محنت اور خلوص نیت سے کام کرتے ہوئے بطور مثالی لیڈر ترقی کے ثمرات عوام کو منتقل کریں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور