Dengue Patient

پنجاب میں ڈینگی کے درجنوں کیسز رپورٹ ہوئے

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 130 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی کے 2 ہزار 247 کیسز سامنے آئے ہیں۔

’’جنگ‘‘ کے مطابق راولپنڈی سے ڈینگی کے 114، لاہور سے 7 اور اٹک سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گوجرانوالہ اور جہلم سے ڈینگی کے 2، منڈی بہاؤالدین سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں