ملکوال (نامہ نگار) ملکوال اور مضافاتی علاقہ جات میں دن بھر مینٹیننس کے نام پر پرمٹ لے کر بجلی بند رکھنا گیپکو کا معمول بن گیا.
جب دن بھر لوڈ شیڈنگ کے بعد شام چند لمحات کے لیے بجلی بحال کی جاتی ہے تو رات ہوتے ہی دوبارہ لوڈ شیڈنگ کا طویل سلسلہ چل نکلتا ہے اور شہر اندھیروں میں ڈبو دیا جاتا کہ ہے، ڈویژن گجرات گجرانوالہ اور سرگودھا کے کسی علاقے میں اس قدر بدترین لوڈ شیڈنگ دیکھنے میں نہیں آئی جتنی کہ ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال میں ہو رہی ہے.
گیپکو عملہ وافسران کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔صارفین ادارہ گیپکو سخت نالاں ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ گیپکو نے لوگوں کو پتھر کے دور میں دھکیلنے کی ٹھان رکھی ہے، ورنہ موسم سرما میں نہ تو کوئی فالتو لوڈ ہے اور نہ ہی بجلی کی پیداوار میں کمی ہے۔صارفین نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ملکوال میں جاری بجلی کے بحران پر فورا قابو پایا جائے تاکہ معاملات زندگی آسانی سے طے پا سکیں۔