Deputy Commissioner Shahid Imran Marth

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 07فروری 2023)منڈی بہاﺅالدین کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ دفتر آمد پر سینئر افسران اور سٹاف نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین عامر محمود، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عمر عادل،اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر ) وحید حسن گوندل،سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد قاسم اورنگزیب اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ساجد حسین کھوکھر منڈی بہائوالدین کے نئے ڈی پی او تعینات

ڈپٹی کمشنر نے ضلعی افسران کے ساتھ مختصر تعارفی ملاقات کی ۔ضلعی افسران نے اپنے اپنے محکموں کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہاکہ سرکاری افسران کی بنیادی ذمے داری عوام کے مسائل کا فوری حل اور ان کی مشکلات کا خاتمہ ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘تمام افسران صبح 9بجے دفاتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنے فرائض ایمانداری اور تندہی سے سرانجام دیں ۔

منڈی بہاوالدین میں تعینات افسران کی لسٹ دیکھیں

انہوں نے افسران کو واضح ہدایات کی کہ تمام محکمے خاص طور پر محکمہ صحت اور تعلیم کے شعبے میری توجہ کا مرکز ہوں گے تاکہ عوام الناس کی بہتری کیلئے تمام اہداف کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہیں گے ۔ ضلع منڈی بہاﺅالدین کو ایک ماڈل ضلع بنانے کی بھر پور کوشش کی جائے گی جس کیلئے تمام افسران کے ساتھ ، سول سوسائٹی، میڈیا سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں