mandi bahauddin news today

ذوالفقار علی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہاوالدین تعینات

ملک عباس ذوالقرنین منڈی بہاوالدین سے تبدیل. ذوالفقار علی نئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہاوالدین تعینات. نوٹیفکیشن جاری

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 7 فروری 2023)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہاوالدین ملک عباس ذوالقرنین کو تبدیل کر دیا گیا. انکی جگہ ذوالفقار علی نئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہاوالدین تعینات کر دئیے گئے. نوٹیفکیشن جاری.

یہ بھی پڑھیں: تسنیم علی ڈپٹی کمشنر، عباس ذوالقرنین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین تعینات

ملک عباس ذوالقرنین 17 اگست 2022 کو بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہاوالدین تعینات ہوئے تھے. آج 6 ماہ بعد 7 فروری 2023 کو انکا تبادلہ کر دیا گیا ہے. ملک عباس ذوالقرنین کے پاس ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین کا اضافی چارج بھی تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں