Dengue Patient

صوبے بھر میں 35 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور: صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 35 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے 15، گوجرانوالہ، ملتان میں 6،6، فیصل آباد میں 3، ساہیوال میں 2، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی میں ایک ایک نیا مریض رپورٹ ہوا۔

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 40 مریض زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں