Protest of APCA Punjab MBDIN until the demands are approved

سرکاری ملازمین کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے، پانچ روز سے جاری دھرنا ختم

پنجاب کے سرکاری ملازمین نے وفاق کی طرز پر تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا۔ لاہور میں سول سیکرٹریٹ کے باہر پنجاب کے سرکاری ملازمین کا دھرنا مطالبات کی منظوری کے بعد ختم کر دیا گیا۔ تنخواہوں میں وفاقی طرز کے اضافے کے لیے سرکاری ملازمین کا 5 روز سے دھرنا جاری تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مشیر ملک احمد خان نے سرکاری ملازمین سے بات چیت کی۔ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات وفاق کی طرز پر منظور کر لیے گئے جس کے بعد سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کر دیا۔

ایپکا پنجاب منڈی بہاوالدین کا مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنے کا پانچواں روز

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن 18 جولائی تک جاری رہے گا۔سرکاری ملازمین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے مشیر ملک احمد خان نے منظوری دینے کا وعدہ کیا ہے۔ مطالبات

اپنا تبصرہ لکھیں